صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پورے چاند کو دیکھ کر گنگنا اٹھیں۔ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ’پورے چاند‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں وہ ملکہ ترنم نور جہاں کی غزل ’رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح‘ گنگنا رہی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ ’پورا چاند ہمیشہ ہی میرے لیے بہت خاص رہا ہے۔ اس مرتبہ ناصرف پورے چاند کی روشنی نے ناصرف مجھے اپنے حصار میں لے لیا بلکہ میں نے میڈم نور جہاں کا گیت بھی گنگنایا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید کو بھارت سے شادی کی پیشکش قبل ازیں مہوش حیات نے معروف لکھاری لی سینٹ جاہن کا قول تحریر کیا تھا کہ ’میں اپنے دفاع میں یہی کہوں گی کہ اس وقت چاند مکمل تھا اور میں کسی کی زیر نگرانی نہیں تھی‘۔