وی لاگر عادل راجہ نے پاکستانی اداکاروں پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ، جس کے بعد سے مہوش حیات نے وی لاگر کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جواب دیا۔ وی لاگر عادل راجا کی جانب سے نام لیے بنا پاکستان کی صف اول کی چار اداکاروں پر سنگین نوعییت کے الزامات لگائے گئے ۔ وی لاگر نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاروں کے نام سے شروع ہونے والے حروف کو استعمال کرتے ہوئے مہوش حیات ، ماہرہ خان ، کبریٰ خان اور سجل علی کے ناموں کی طرف اشارہ کیا۔ جس کے بعد سجل علی اور کبریٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی خود پر لگائے جانے والے الزامات پر جواب دیا۔ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لکھا! سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے گرجاتے ہیں۔ مہوش نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو دو منٹ کی شہرت تو مل چکی ہوگی۔ کیونکہ میں ایک اداکارہ ہوں آپ مجھ پر کیچڑ اچھال سکتے ہیں۔ شرم کریں کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں پر بھی شرم آرہی ہے کہ جو ان چھوٹی خبروں پر یقین کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہر کر رہا ہے ۔ بنا کسی سوچ کے آپ ان باتوں کو صحافت کے زمرے میں ڈال دیں۔ مگر یہ روکنا چاہیے بالکل رک جانا چاہیے۔ مس کسی کو بھی اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔