پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں جہاں کئی نامور اداکار پشاور زلمی کا حصہ بنے ہیں وہیں اب اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی اس ٹیم کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔یہ دونوں اداکارائیں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کے ترانے کی ویڈیو کا حصہ بن چکی ہیں۔اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جسے فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے۔تحریر جاری ہے گانے کا نام 'زلمی' رکھا گیا، جہاں اس کی موسیقی نہایت پسند کی جارہی ہے وہیں گانے کے بولوں کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔اس ترانے کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائیریکٹ کیا ہے، جس میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے ہمراہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل شعیب، ملک، حسن علی، ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی بھی نظر آئے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے اور امید ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی۔