تازہ ترین

مہنگائی کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی،محمدحسین محنتی

مہنگائی-کیخلاف-بھرپور-مہم-چلائی-جائے-گی،محمدحسین-محنتی

سندھ میں کرپشن اورپی پی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،دونوں کا ایک ساتھ خاتمہ ہوگاجے یوآئی کی حکومت مخالف تحریک نے پی ٹی آئی کے ڈپریشن میں اضافہ کردیا،ناصر سومرو سکرنڈ،لاڑکانہ: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے 22فروری سے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،صوبہ سندھ بھی اس میں بھرپورحصہ لے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی میں 15فیصد اضافہ ہواہے اور عوام دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں ۔سندھ میں کرپشن اورپی پی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،دونوں کا خاتمہ بھی ایک ساتھ ہوسکتاہے ۔صوبے میں بدامنی عروج پر ہے حکومتی پارٹی کے ایم پی اے اور صحافی کا قتل اس کا ثبوت ہے ، حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اپنی رٹ بحال کرے ۔ لاڑکانہ میں جمعیت علمائے اسلام کی ضلعی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس جامعہ اسلامیہ میں ضلعی امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں، بلدیاتی الیکشن، ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ناصر خالد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک اور ملکی معیشت کو اپاہج بنادیا ہے ۔ تبدیلی کو ووٹ دینے والے گھر بیچنے پر مجبور ہیں، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں