تازہ ترین

مہنگائی کیخلاف ایپکا کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں مظاہرہ

مہنگائی-کیخلاف-ایپکا-کا-پبلک-ہیلتھ-انجینئرنگ-میں-مظاہرہ

حکومت کیخلا ف نعرے بازی ، مطالبات منظور کئے جائیں :ضیاء اللہ چودھری لاہور : مہنگائی کے ستائے سرکاری ملازمین نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں احتجاج کیا،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے دیرینہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک بار پھر احتجاج کی راہ لے لی،محمد ضیاء اللہ چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی ارباب اختیار غریب ملازمین کو جائز حقوق دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر دی جائے اور سیکرٹریٹ ملازمین کیطرح تمام ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہوں میں ضم کئے جائیں ،تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیاجائے ۔ہاؤس رینٹ، تمام فریز الاؤنسز بحال کئے جائیں ،مظاہرے میں سب انجینئرز کو بھی ٹیکنیکل الاؤنس اور سروس سٹرکچر دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اضافہ بحال کرنے جیسے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے ایپکا قائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ملازمین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں