نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا مہنگائی عوام اور قومی معیشت کو زمین بوس کر رہی ہے ، لاہور : عوام کو ریلیف نہ دیا تو قبل از وقت انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا ۔ بیماریوں اور وبا سے بچنے کے لیے علاج ، پرہیز ، احتیاطی تدابیر پر پوری توجہ دی جائے ۔ اللہ سے رجوع ، استغفار اور ذکر و اذکار بھی شفا کا اہم ترین ذریعہ ہیں ، 22 مارچ کوملک بھر میں یوم رجوع الی اللہ منایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کی مارگئی مہنگائی مہم اور کورونا وائرس بچاؤ آگاہی کیمپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس اللہ کی طرف سے وارننگ ہے ، ایسے مواقع پر مادی تدابیر کو بھی لازماً اختیار کرنا چاہیے کہ یہ اللہ تعالیٰ اور رسولؐ کا حکم ہے مگر اس کے ساتھ بغاوت ، سرکشی اور من مانی چھوڑ کر رجوع الی اللہ بھی بہت ضروری ہے ۔