سعوی عرب میں مکّہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے ہوشرُبا مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ ان دلچسپ تصاویر کو ٹوئٹر پر حرمین شریفین نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی مکّہ کلاک ٹاور کے ٹاپ کو چھوتی ہے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منظر ہے۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1430975357868445696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1430975357868445696%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30265731 کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے مناظر سامنے آنے کے بعد مختلف تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔ بھارت سے ٹوئٹ صارف ایم فیصل قریشی لکھتے ہیں، 'نشانیاں پڑھیں کہ بجلی ٹاور پر بار بار کیوں گر رہی ہے۔' جس کا جواب پولیٹیکیل ایڈیٹ نامی اکاؤنٹ سے دیا گیا کہ، 'کیونکہ یہ ایک لمبی دھات کی چیز ہے اور اسی طرح بجلی عام طور پر کام کرتی ہے؟' پی وی شنکر نے بھی ان مناظر کو خوب سراہا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پوری مملکت میں شدید بارشوں پیشگوئی کی ہے۔ ہفتہ کے روز سے بدھ تک نجرام، ریاض، عسیر، جازان اور مکّہ مکرمہ کے علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔