مکوآنہ میں سالانہ یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں تقریب
شائع شدہ تاریخ 08 فروری, 2020
اورنیٹل گروپ آف کالجز جڑانوالہ روڈ کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ فیسٹیول کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا مکو آنہ: اس کی صدارت پرنسپل کالج چودھری قاسم بٹر نے کی اس موقع پر طلبا نے ملی نغمے ، ڈرامے ، مزاحیہ خاکے اور ٹیبلو پیش کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری قاسم بٹر نے کہا طلبا کی بہترین نشوونما کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ، اس موقع پر وائس پرنسپل توقیر احمد ،پروفیسر عدیل ارشد، نوید انجم ،وسیم اکرم ،محمد زاہد، کاشف بٹر اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔