مکران کوسٹل ہائی وے حادثہ — کوچ اور ایل پی جی ٹرک کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 06 نومبر, 2025
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔