تازہ ترین

موٹرسائیکل سواروں میں روڈ سیفٹی شعور کیلئے ریلی

موٹرسائیکل-سواروں-میں-روڈ-سیفٹی-شعور-کیلئے-ریلی

تیز رفتاری ،لین خلاف ورزی، ہیلمٹ نہ پہننا،کم عمر ڈرائیورز حادثات کی بڑی وجوہات لاہور : ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے موٹرسائیکل سواروں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور کو بیدار کرنے کیلئے آگاہی ریلی ’’بائیں لین اور سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال‘‘ کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی۔ موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ریلی پنجاب یونیورسٹی کینال روڈسے شروع ہوئی اورایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی نے کہا اعدادو شمار کے مطابق روڈ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات تیز رفتاری و غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ،لائن اور لین کی خلاف ورزی، سیفٹی ہیلمٹ کا نہ پہننا اور کم عمر ڈرائیورزہیں۔انہوں نے کہا سال 2019 میں صرف لاہور میں 80124 حادثات میں 82219 لوگ زخمی ہوئے اور 201 لوگ لقمہ اجل بن گئے ،موٹرسائیکل کو انتہائی بائیں لین میں حد رفتار50پر چلانے اور روڈ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے قیمتی جانوں کو حادثات کی نذر ہونے سے بچایا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں