مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے منی لانڈرنگ مقدمہ خارج کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسرکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، درخواست گزار کے خلاف منی لانڈرنگ کا درج مقدمہ خارج کیا جائے۔ دراخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ایف آئی اےکو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔