تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے ملاقات، تعاون طلب کرلیا

مولانا-فضل-الرحمان-کی-جہانگیرترین-سے-ملاقات،-تعاون-طلب-کرلیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادیوں کے بعد تحفظات رکھنے والے پی ٹی آئی کےگروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کر ڈالی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات پرسوں شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی جو کہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ ملاقات دونوں طرف کے مشترکہ دوستوں نےکرائی ہے، مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملنے کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیےگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے موجودہ صورت حال اور مستقبل کےمعاملات پر جہانگیر ترین اور ان کے دوستوں کا تعاون طلب کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں