مولانا طارق جمیل طبیعت بگڑنے پر گھر میں گِر کر زخمی ہو گئے

شائع شدہ تاریخ 02 جون, 2020
مولانا-طارق-جمیل-طبیعت-بگڑنے-پر-گھر-میں-گِر-کر-زخمی-ہو-گئے

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گھر میں گر کر زخمی ہو گئے، طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ ان کی جانب سے طبیعت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے اور مولانا نے عوام سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ مولانا کے گرنے سے متعلق خبر مولانا عمران بشیر نے ٹویٹر پر شیئر کی تھی انہوں نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب سے فون پر بات چیت ہوئی، گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا ہے مولانا کی طبعیت انتہائی ناساز ہے،عالم اسلام سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے،مولانا کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے https://twitter.com/TariqJamilOFCL/status/1267724072374452225 مگر اب مولانا کی طبیعت میں بہتری کی خبر بھی مولانا عمران بشیر نے ٹویٹر پر شیئر کی ہے انہوں نے اب لکھا ہے کہ بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی، امت کی ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں ابھی اطلاع آئی ہے کہ الحمدللہ مولانا کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے