ریاض :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں فیوچر انوسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی۔ شرکا سے خطاب میں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حل سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل ضروری ہے۔ ٹیکنولوجی کے استعمال کے باعث دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ۔ ساتھ ہی سعودی عرب میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فری لانسنگ کے حوالہ سے چوتھا بڑا ملک ہے۔ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جو یہاں موجود سرمایہ کاروں کے لیئے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کا بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ حالیہ سیلاب سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کرنا ہو گی۔