تازہ ترین

مودی انڈیا کی انتہا پسند سوچ کامارکیٹنگ فیس ہے ، فاروق حیدر

مودی-انڈیا-کی-انتہا-پسند-سوچ-کامارکیٹنگ-فیس-ہے-،-فاروق-حیدر

اندوہناک مظالم کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتے،وزیر اعظم آ زاد کشمیر اسلام آباد: وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مودی انڈیا کی انتہا پسند سوچ کامارکیٹنگ فیس ہے ، اصل نظریہ اور دماغ اس کے پیچھے ہے کہ خطے میں ہندوستان کی اجارہ داری قائم کی جائے ۔ ہندوستا ن نے مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اندرون بھارت سے مقبوضہ وادی میں ہندو آباد کاری کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے ۔ غیر جانبدار اداروں اور میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر پابندیا ں ہیں ۔ انسانی تاریخ کے اندوہناک مظالم کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کی سول سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں پروفیسرز، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہندوستان چودہ ہزار سے زائد نوجوانوں کو جیلوں میں قید کر کے ان پر تشدد کررہا ہے جن میں سکول پڑھنے والے بچے بھی شامل ہیں، اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں