تازہ ترین

منی لانڈرنگ ریفرنس : شہباز شریف ،حمزہ شہباز کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر

منی-لانڈرنگ-ریفرنس-:-شہباز-شریف-،حمزہ-شہباز-کیخلاف-فرد-جرم-کی-کارروائی-مؤخر

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ چالان پر سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،انکے بیٹے  حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔  شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف کے وکلا نے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دی ۔  شہبازشریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتیں۔ بینک حکام کے 164 بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کےلیے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ سماعت کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج میری وجہ سے ملتوی کیا گیا کیونکہ آج فرد جرم کی تاریخ تھی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی اے نے 2021ء میں منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔ نیب ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں