سیوریج سب ڈویژنوں کی آپریشنل سٹاف ، افسران وملازمین کی دفتر موجودگی پر پابندی ملتان: منیجنگ ڈائر یکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے دن کے اوقات نکاسی آب سے متعلق شکایات کا مئوثر سدباب نہ کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر آپریشنل سٹاف سمیت افسران ،کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کی دفتر موجودگی پر پابندی عائد کردی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاور سب انجینئرز سمیت دیگر سٹاف کو شکایات کا ازالہ کرنے والی ٹیموں کو موقع پر جاکرمانیٹرنگ کرنے اور کمپلینٹ کا بھرپور ازالہ کرنے کا حکم دیا ہے ، یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز مختلف سیوریج سب ڈویژنوں کے اچانک دورہ کے دوران افسران اور ملازمین کی دفتر موجودگی پر جاری کئے ، انہوں نے گلگشت اور سورج میانی سب ڈویژنوں میں سب انجینئر ز اور دیگر سٹاف کی موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر کمپلینٹس کے ازالے کے لئے جانے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا نے بعد ازاں طارق آباد ،زکریا ٹاؤن کا دورہ کیا اور آپریشنل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔