منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور ان کے پانچ ساتھیوںکے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع کر دی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے چالان کی تفصیلی کاپیاں طلب کر لیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی رانا ثنا اللہ سے ملاقات کیلئے عدالت آئے ۔13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ اور ان کے پانچ ساتھیوں کو جیل سے عدالتمیں پیش کیا گیا ۔ کیس کی سماعت کے دوران ڈیوٹی جج خالد بشیر نے استفسار کیا کہ رانا ثنااللہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اگر موجود ہیں تو انہیں روسٹرم پر بلوا لیں جس پر رانا ثنا اللہ روسٹرم پر آ گئے .. ۔۔۔۔ خبر کی مزید تفصیل کچھ دیر بعد دستیاب ہوگی