ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
شائع شدہ تاریخ 20 دسمبر, 2019
دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے دو منٹ تک جاری رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے۔ لاہور، ضلع خیبر، پشاور ، چترال سمیت، کوہاٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔