تازہ ترین

ملک کے حساس اضلاع میں پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

ملک-کے-حساس-اضلاع-میں-پولیو-کی-خصوصی-مہم-چلانے-کا-فیصلہ

اسلام آباد : ملک کے حساس اضلاع میں پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیو کے حوالے سے ملک کے حساس اضلاع میں خصوصی مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ مہم میں پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 51 لاکھ 53816 بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت قومی صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 24 تا 28 اکتوبر چلائی جائے گی۔ تین روزہ مہم کے علاوہ دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے ، جس دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے پولیو مہم کے حوالے سے چاروں صوبوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 83 مخصوص اضلاع میں منعقد ہو گی، 19 اضلاع میں مکمل اور 64 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کے 28، سندھ 21،بلوچستان 19، پنجاب کے چودہ اضلاع میں پولیو مہم منعقد ہو گی جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت پاک افغان سرحد پر واقع 13 اضلاع کی تمام یونین کونسلوں اور مہاجر کیمپوں میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کے گیارہ جبکہ بلوچستان کے دو اضلاع میں واقع افغان مہاجر کیمپوں میں خصوصی پولیو مہم منعقد ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث بلوچستان کے چار اور سندھ کے دو اضلاع کی مخصوص تحصلیوں اور یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سوات، اورکزئی، سیالکوٹ، خوشاب، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ ،بہاولنگر، مظفرگڑھ، راجن پور کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں بچوں کو پولیو قطروں کے ساتھ انجکشن بھی لگائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 51 لاکھ 53816 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ خیبرپختونخوا میں 44 لاکھ 5901 بچوں، سندھ میں 67 لاکھ 45198 بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں 17 لاکھ 85059،، پنجاب میں 1 کروڑ 810611 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ 7047 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس دو اضلاع ڈی آئی خان اور ٹانک میں بچوں کو پولیو قطرے اور انجکشن لگائے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں