تازہ ترین

ملک کا مجموعی قرض 54 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

ملک-کا-مجموعی-قرض-کھرب-روپے-سے-تجاوز-کرگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کا مجموعی حکومتی قرض 54 کھرب 94 ارب سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ صرف بیرونی قرض 20 کھرب 68 ارب 30 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مجموعی حکومتی قرض جنوری 2023 میں 54 کھرب 94 ارب 20 کروڑ روپے ہوگیا۔

دسمبر 2022 کے مقابلے میں مجموعی قرض میں 7.7 فیصد یعنی 3 کھرب 94 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ برس کا تقابل کیا جائے تو جنوری 2022 سے اب تک مجموعی قرض میں 29.6 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں صرف بیرونی قرض 20 کھرب 68 ارب 30 کروڑ روپے ہوگیا۔

بیرونی قرض گزشتہ جنوری 2022 کے مقابلے میں 38.1 فیصد اور دسمبر 2022 کے مقابلے میں 15.7 بڑھ گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں