تازہ ترین

ملک کا مثبت تشخص اجا گر کر نے کیلئے کو شاںہیں ، اکبر درا نی

ملک-کا-مثبت-تشخص-اجا-گر-کر-نے-کیلئے-کو-شاںہیں-،-اکبر-درا-نی

انفارمیشن گروپ کی بیرون ملک پوسٹوں میں اضافہ کیلئے کوششیں جاری ہیں، تقریب سے خطاب اسلام آباد : وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے افسران اور ملازمین ہمارا فخر ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کا کلیدی کردار ہے ، انفارمیشن گروپ کی بیرون ملک پوسٹوں میں اضافہ کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں 36ویں سپیشلا ئزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) کے پروبیشنرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ظہور برلاس، ایم ڈی اے پی پی طارق محمود خان، ڈپٹی ڈی جی ثمینہ فرزین، انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر سہیل علی و دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا کہ دیانتداری، نظم و ضبط اور عزم منزل تک پہنچاتا ہے ، زندگی میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ نہیں ہونا چاہئے ۔ تقریب کے اختتام پر پروبیشنرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں