تازہ ترین

ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی حکومت کا اولین مشن ، عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے

ملک-وقوم-کی-ترقی،-خوشحالی-حکومت-کا-اولین-مشن-،-عوام-کو-آنیوالے-دنوں-میں-مزید-ریلیف-دیں-گے

لاہور:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔  تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات ہوئی ہے جس میں   سیاسی‘ حکومتی امور‘یونیورسٹیز ریفارمز‘ آب پاک‘ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بارے گفتگو کی گئی، چوہدری محمدسرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع بارے ،یورپی نمائندوں سے ملاقات بارے بھی بتایا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کی کوشش کو بھی سراہا ، گور نر چوہدری محمدسرور نے  پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور انڈسٹریل پیکج پر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ  ہر جمعہ کو گور نر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خو د سنتا ہوں اور انکو حل کیا جاتاہے۔  یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔  نمائندہ خصوصی ایمون گلمور امن کے قیام اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پاکستان اقدامات کے بھی معترف ہے۔ پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات پر امر یکی اور ازبکستان کی یونیورسٹیز کیساتھ کام کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ  پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500سے زائد منصوے رواں ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔ وزیر اعظم نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں پر کام کی ہدایت کردی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ عوام کی ترقی اور فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں