تازہ ترین

ملک میں یکساں نصاب کی تیاری اور نفاذ کیلئے کوشاں ہیں ، شفقت محمود

ملک-میں-یکساں-نصاب-کی-تیاری-اور-نفاذ-کیلئے-کوشاں-ہیں-،-شفقت-محمود

گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت تمام صوبے ملکر کام کر رہے ہیں، سیمینار سے خطاب اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نصاب کی تیاری اور نفاذ کیلئے کوشاں ہیں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبے وفاق کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، وہ منگل کو ادارہ برائے سماجی انصاف، اتحاد و تنظیم و آگاہی اور پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام پالیسی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں قومی نصاب کے نفاذ کی تیاری کیلئے پرعزم ہے ، نصاب کی تیاری کے عمل میں حکومت نے سندھ سمیت تمام صوبوں کو بھرپور انداز میں شامل کیا اور صوبہ سندھ بھی یکساں قومی نصاب کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں