اسلام آباد : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 61 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد4ہزار 983 ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسزکی تعداد2 لاکھ 40 ہزار 848 ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 فراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد4983 تک جا پہنچی ہے ۔پنجاب پنجاب میں مہلک وبا سے 84 ہزار 587 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1955 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔سندھسندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 99 ہزار 362 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 1637افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبر پختون خواخیبرپختون خوا میں کورونا کیسز کی تعداد 29ہزار 052 کیسز ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1054 افراد چل بسے۔بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار52 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں124 مریض چل بسے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد6ہزار 432 ہوچکی ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس اب کیسے پھیل رہا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کردیا اسلام آبادکورونا سے اسلام آباد میں 13ہزار 731 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 142 افراد جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔گلگت بلتستانگلگت بلتستان میں1605 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ گلگت بلتستان میں 1232 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیرآزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد1ہزار 459 جبکہ 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 788ہے ۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے ، پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 45ہزار311 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک کے 733ہسپتالوں میں 5ہزار 27 مریض موجود ہیں ۔ جبکہ 435 مریض وینٹی لیٹرزپر موجود ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 24ہزار 333 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 4 لاکھ 91ہزار 437 ٹیسٹ کیے گئے ہیں