اسلام آباد : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید50افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5 ہزار320 ہوگئی ، ملک میں کورونا کیسزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار604 ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمار جاری کر دیے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار604 تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 975ہوچکی ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار 320 تک جا پہنچی ہے ۔ پنجابپنجاب میں مہلک وبا سے87 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2026 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد63 ہزار 977 ہوچکی ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری؛ کورونا ویکسین کیلیے چین سے معاہدہ طے پا گیا سندھ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 622 ہوگئی۔ جبکہ 1826افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ صوبے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد63 ہزار829 ہوچکی ہے ۔ خیبر پختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز کی تعداد 30,747 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1106 افراد چل بسے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 21ہزار 312 ہوچکی ہے ۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار192 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں126 مریض چل بسے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 812 ہو چکی ہے ۔ اسلام آباد کورونا سے اسلام آباد میں 14ہزار202 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ155 افراد جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 11 ہزار327 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں1694 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 36 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ گلگت بلتستان میں 1,370 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیرآزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد1ہزار 655 جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 1029 ہوچکی ہے ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، کورونا سے مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 70ہزار656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 21 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ مجموعی طور پر 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ،ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔