تازہ ترین

ملک میں کورونا سے مزید 74 ہلاکتیں ، 3ہزار138 نئےکیسز رپورٹ

ملک-میں-کورونا-سے-مزید-74-ہلاکتیں-،-3ہزار138-نئےکیسز-رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے باعث 74اموات ہوئیں، جبکہ ایک دن میں3ہزار138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ  98 ہزار 883 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد4 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے ۔ پنجابپنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 1656 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں کورونا کے 72ہزار 880 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1150 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھسندھ میں اب تک کورونا وائرس کے مریض 1205انتقال کرگئے ہیں جبکہ صوبے  میں 76 ہزار 318کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبر پختون خوا   خیبر پختون خوا  میں کورونا وائرس سے اب تک  سے890 افرا د جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ  متاثرہ  مریضوں کی تعداد 24ہزار 943 تک جاپہنچی ہے ۔ بلوچستانبلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 10116 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 113 مریض چل بسے ہیں ۔ اسلام آباد اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 206جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد120 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستانگلگت بلتستان میں1417افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور 23مریض جاں بحق ہوئے۔آزاد جموں و کشمیرآزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے  1003کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، پاکستان میں کورونا سے اب تک  86,906 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2738مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید  21 ہزار 033ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں مجموعی 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ملک بھر کے 768 ہسپتالوں میں 5033 مریض زیر علاج ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں