تازہ ترین

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں : وزیراعظم

ملک-سے-پولیو-کے-خاتمے-کیلئے-پُر-عزم-ہیں-:-وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کاپختہ عزم ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کاخاتمہ کیاجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم میں خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع خصوصاً بنوں اور شمالی و جنوبی وزیرستان پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ شہبازشریف نے  مزید کہا کہ مہم میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو قومی ہیروز کے طورپرسراہاجائے گا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو ملک میں 15 ماہ کے بعد شمالی وزیرستان سے نئے پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی  گئی تھی ،  جس کے بعد نو منتخب  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔  پاکستان میں  گزشتہ  سال 27 جنوری کو قلعہ عبداللہ سے کیس رپورٹ ہوا تھا۔ جس کے 15 بعد شمالی وزیرستان سے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا سے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی نشاندھی کی گئی تھی۔ ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال میں دنیا بھر سے تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں برس ایک کیس افغانستان اور دوسرا ملاوی سے رپورٹ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پولیو سے متاثرہ کسی بھی ملک کو باضابطہ طور پر اس بیماری کے خاتمے کے لیے لگاتار تین سال تک پولیو سے پاک ہونا ضروری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں