عظمیٰ خان کے گھر توڑپھوڑ، تشدد اور ہراسانی کا معاملہ : ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور تفصیلات کے مطابق 50 ، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملک ریاض کی دونوں بیٹیوں امبر ملک ، پشمینہ ملک اور آمنہ عثمان کی ضمانت سیشن کورٹ نے منظور کر لی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چوہدری فرخ حسین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تینیوں خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس سے واقعے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ پشین ملک ، آمبر ملک اور آمنہ عثمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی پٹیشن اپنے وکیل طاہر نصراللہ کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں تینوں خواتین کا موقف تھا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ حقائق کے بر عکس درج کیا گیا ہے اور اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ، https://twitter.com/m__ashfaq/status/1267326022543978498 مقدمے کے اندراج کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لیکر کیس واپس لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میری اور میری بہن کی جان کو شدید خطرہ ہے، میں پاکستان میں ہی ہوں، صلح نہیں کی ہے۔