اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے باعث 4 ہزار 167افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ کورونامریضوں کی تعداد2 لاکھ 6ہزار 512تک جا پہنچی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد4 ہزار 167 تک جا پہنچی ہے ۔پنجابپنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 74 ہزار 778 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 681 ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی نے پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب ہونے تک پروازیں معطل کردیں سندھسندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ80 ہزار446 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 269 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خواخیبر پختون خوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 ہزار 778 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 922 ہو گئیں۔ اسلام آبادوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 12 ہزار 643 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 127 افراد اس وباء سے جان سےہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بلوچستانبلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 376مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 116افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستانگلگت بلتستان میں 1 ہزار 442 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیرآزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 49 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 28 مریض وفات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک میں95 ہزار407 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں 2ہزار 783مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 23ہزار 900ٹیسٹ کیے گئے ۔مجموعی طورپر 12 لاکھ62ہزار 162 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔