تازہ ترین

ملکی معیشت، سیاست تباہ کرنے والوں کو خود نقصان ہوگا: شیخ رشید

ملکی-معیشت،-سیاست-تباہ-کرنے-والوں-کو-خود-نقصان-ہوگا:-شیخ-رشید

راولپنڈی سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں چالان پیش کر دیا ہے۔ سعودی عرب کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے، یہ جھوٹوں، نااہلوں کی حکومت ہے اور سچ کی فتح ہو گی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا اور جلد عمران خان کی فتح ہو گی۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1567713810189893632?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567713810189893632%7Ctwgr%5Edf940bbe3314b10db2b3a91243f1092babdcd111%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F666843

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں