تازہ ترین

ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ،عبدالرزاق دائود

ملکی-برآمدات-کو-بڑھانا-حکومت-کی-اولین-ترجیحات-میں-سے-ہے-،عبدالرزاق-دائود

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ،کاروباری اصلاحات سے ملکی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا ۔منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے کاروباری وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ کاروباری اصلاحات سے ملکی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت سے متعلق سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور صنعتی شعبے میں بہتری کے لئے صنعتی بنیاد کو بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ شعبے اور بالخصوص بڑی صنعتوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات پر کام کر رہے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں