تازہ ترین

ملائیشا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ہسپتال داخل

ملائیشا-کے-سابق-وزیراعظم-مہاتیر-محمد-ہسپتال-داخل

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو الیکٹو میڈیکل پروسیجر کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ انہیں  جمعے کے روز دارالحکومت کولالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا الیکٹو میڈیکل پروسیجز کیا جائے گا۔  رپورٹس کے مطابق انہیں گزشتہ ماہ  بھی طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔مہاتیر محمد  کا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 جبکہ دوسرا 2007 میں ہوا  لیکن وہ ان سرجریوں کے بعد بھی  سیاست میں سرگرم رہے۔ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد  کو دنیا کے سب سے معمر منتخب حکمران ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔  وہ  گذشتہ کئی دہائیوں سے ملائیشیا کی سیاست کے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ وہ سنہ 1981 سے سنہ 2003 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ۔  مہاتیر محمد طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعت بی این کے حصہ تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں