مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے وہاں کی صورتِ حال اور وہاں جاری قابض بھارتی فورسز کے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کشمیر کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگست کے بعد دوسری مرتبہ سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر بات ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ سال 16 اگست کو ہوا تھا۔