مقبوضہ کشمیر میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 21 اپریل, 2026
مقبوضہ-کشمیر-میں-ہولناک-ٹریفک-حادثہ،-21-افراد-جاں-بحق

حکام کے مطابق مسافروں سے بھری ایک بس تیز موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثہ صبح ضلع ادھم پور کے قریب کانوٹ گاؤں کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق 42 نشستوں والی بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے، جو رام نگر سے ادھم پور جا رہے تھے، بس ایک خطرناک موڑ پر آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل گئی اور تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمی ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے۔ حادثے میں تقریباً 45 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری، خستہ حال سڑکوں، ناقص گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آتے ہیں۔