تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں واٹس ایپ گروپ تھانوں میں رجسٹر کرانے کا حکم

مقبوضہ-کشمیر-میں-واٹس-ایپ-گروپ-تھانوں-میں-رجسٹر-کرانے-کا-حکم

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے واٹس ایپ گروپ بھی تھانوں میں رجسٹر کرانے کا نرالا حکم نامہ جاری کردیا۔ لداخ اور کارگل میں قابض بھارتی پولیس نے منگل کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن حضرات کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپس دو روز میں قریبی تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔ پولیس کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ بصورت دیگر ایسے گروپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حساس مواد شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں