اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں کہا کہ بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنا ہو گی، فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1452550386561212416?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452550386561212416%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8165 گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پا کستان کی بھارت کے خلاف جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا تھا ۔ کشمیریوں نے آتش بازی کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے بھی لگائے تھے۔ واضح رہے کہ ا ٓئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی ۔ بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد قومی ٹیم نے حریفوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔