وہاڑی کو تعلیمی میدان میں پنجاب کا نمبر ون ضلع بنانا ترجیح ہے :وقاص رشید وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں وہاڑی کو تعلیمی میدان میں پنجاب کا نمبر ون ضلع بنانا ترجیح ہے افسران محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پری ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن ایلیمنٹری ونگ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کمپلینٹس پورٹل بنائی گئی ہے جس میں سائل کی طر ف سے آنے والی درخواست کو اپ لوڈ کیا جاتاہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ویٹنگ لاؤنچ میں لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ لوگوں کیلئے ویٹنگ لاؤنچ قائم کیا گیا ہے تاکہ آنے والے سائل بیٹھ سکیں ویٹنگ لاؤنچ میں لوگوں کیلئے ایل ای ڈی بھی لگائی گئی ہے ۔