لاہور : پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار مسعود اختر76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ جی این این کے مطابق اداکار مسعود اختر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کی نماز جنازہ عصر کے بعد ادا کی جائے گی ۔ اداکار خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل مسعود اختر کے اکلوتے بیٹے علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ مسعود اختر نے 1960 کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور فلموں ، ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا جبکہ مسعود اختر دو مرتبہ پرائڈ آف پرفامنس ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔