خستہ حال و نا قابل استعمال جھولوں کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کیجانب سے ضلع بھر کے سکولوں میں لگے جھولوں کو مکمل طور پر چیک کرکے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایکسین بلڈنگ نے ڈپٹی کمشنر کو سکولوں میں لگے جھولوں کی رپورٹ ارسال کی۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد اور بھٹہ پور کے سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مذکورہ سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری، تدریسی عمل کا معائنہ کرتے ہوئے سکولوں میں لگے جھولوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جبکہ خستہ حال اور نا قابل استعمال جھولوں کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولوں میں لگے جھولوں کی فٹنس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدام کرنا مقصود ہیں ۔