مصطفیٰ کمال کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا
شائع شدہ تاریخ 18 اگست, 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انھوں نے بھی ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہے، وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازم کی تنخواہ روک لی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ کے لیے 17 پوائنٹس قائم ہیں، نجی اسپتالوں کو بھی اسکریننگ کے لیے کٹس فراہم کی جائیں گی اور ملک بھر میں اسکریننگ کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی اسکریننگ کے لیے تمام وزارتوں کو مراسلہ لکھ رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزرا سمیت تمام ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا، ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، پی ایم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مریض کو 68 ہزار روپے کی دوا مفت ملے گی۔