تازہ ترین

مشکل وقت قوموں کا امتحان ہوتاہے ،متحدرہیں :عمر شریف

مشکل-وقت-قوموں-کا-امتحان-ہوتاہے-،متحدرہیں-:عمر-شریف

ہرفرق سے بالاتر ہوکر ہمیں پاکستانی بن کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا:کامیڈین لاہور: کامیڈین عمر شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت مضبوط قوموں پر امتحان بن کر آتا ہے ، جو قوموں آپس میں متحد نہیں رہتی ان قوموں کا نام و نشان بھی نہیں رہتا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صوبائیت،لسانیت یا مسلکی فرق سے بالاتر ہوکر ہمیں پاکستانی بن کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ متحد رہ کر ہم کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں ۔ حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم احتیاط سے کام لیں اور ملنے والی ہر ہدایت پر عمل کریں اور گھر والوں سے بھی عمل کرائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں