تازہ ترین

مسجد نبوی ﷺکل سے کھلے گی لیکن نمازیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا ہوگا؟

مسجد-نبوی-ﷺکل-سے-کھلے-گی-لیکن-نمازیوں-کو-کن-ہدایات-پر-عمل-کرنا-ہوگا؟

مدینہ منورہ: عاشقان مصطفیٰ کل نماز فجر سے درنبی کریم ﷺ پرحاضری دے سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی کو عام نمازیوں کیلئے مکمل طور پر نہیں کھولا جارہابلکہ اسے مرحلہ وارکھولا جائے گا تاہم نمازیوں کو صرف صحن اور توسیعی حصے تک رسائی حاصل ہوگی۔ حرمین شریفین کے آفیشل ٹویٹراکاونٹ ’حرمین انفو‘پر بتایا گیاہے کہ مسجد نبوی ﷺ سے تمام قالینوں کو نکال دیاگیاہے،نمازی ماربل پر نمازپڑھ سکیں گے البتہ نمازیوں کی روضہ مبارک تک رسائی ابھی ممکن نہیں ہوسکے گی۔ https://twitter.com/HaramainInfo/status/1266603246535180288 ہدایات نامہ میں کہاگیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ آنےسےقبل نمازیوں کو ماسک لگانے سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ہرنماز کے بعد مسجدکو دھویا اور سینیٹائز کیاجائے گا۔مسجد نبوی ﷺ کی پارکنگ فیس صرف سمارٹ فونز کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گی. مسجد نبوی ﷺ میں گنجائش کی مناسبت سے صرف 40فیصد لوگوں کو داخلے اجازت ہوگی جبکہ وہاں آب زمزم کی بوتلوں کی تقسیم بھی ابھی ممکن نہیں ہوسکے گی.

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں