تازہ ترین

مسجد میں گانے کی عکسبندی کا مقدمہ ، صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

مسجد-میں-گانے-کی-عکسبندی-کا-مقدمہ-،-صبا-قمر-اور-بلال-سعید-الزامات-سے-بری

لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی  کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید الزامات سے بری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو بڑا ریلیف مل گیا ،  ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں  گانے کی عکسبندی کے دوران رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا ۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔  اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ۔  یاد رہے کہ  سال 2020میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ایک گانے کی شوٹنگ کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر  مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔  دونوں نے اس مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی جبکہ ملزمان کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تاہم عدالت نے پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ختم کر دیے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں