تازہ ترین

مساجد نہیں فحاشی کے اڈے بند کئے جائیں،قاری عثمان

مساجد-نہیں-فحاشی-کے-اڈے-بند-کئے-جائیں،قاری-عثمان

جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ آفات اور وبا کے موقع پر مساجد نہیں فحاشی کے اڈے بند کئے جائیں، کراچی : جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ آفات اور وبا کے موقع پر مساجد نہیں فحاشی کے اڈے بند کئے جائیں، شراب خانوں کو بند کرکے قرآنی مراکز کھولے جائیں تاکہ اعمال قرآنی سے علاج کیا جاسکے ۔ علما نماز جمعہ کے اجتماعات میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا طریقہ سکھائیں۔ وہ اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ مساجد اور نمازوں پر پابندی لگانے کی باتیں عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے مہلک امراض سے نجات کیلئے اعمال قرآنی اور مسنون دعاؤں کااہتمام کیا جائے۔ علاوہ ازیں قاری محمد عثمان نے قاضی فخر الحسن اور حافظ محمد نعیم کے ہمراہ آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کرکے انہیں آئی جی سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ابتدائی طور پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں کراچی کے بعض علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے دکانیں زبردستی بند کرانے کے واقعات سے آگاہ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں