تازہ ترین

مزارقائد بےحرمتی کیس:مریم نواز کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست مسترد

مزارقائد-بےحرمتی-کیس:مریم-نواز-کیخلاف-اندراجِ-مقدمہ-کی-درخواست-مسترد

مزارقائد کی مبینہ بے حرمتی کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے رہنما مسلم ليگ ن مريم نواز اور شوہر صفدر اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی۔ منگل 6جولائی کو سٹی کورٹ میں مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ صفدر اعوان اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا۔ مزار قائد منیجمنٹ بورڈ نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ صفدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں