تازہ ترین

مری اور ہوٹل انڈسٹری کیلئے فوری ریلیف پیکیج دیا جائے ،تاجر نمائندے

مری-اور-ہوٹل-انڈسٹری-کیلئے-فوری-ریلیف-پیکیج-دیا-جائے-،تاجر-نمائندے

گیس،پانی،بجلی کے بلوں اور دیگر ٹیکسوں سے مستثنٰی قرار دیا جائے ،مشترکہ پریس کانفرنس مری: ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی،جنر ل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،مری سٹیزن فورم کے صدر ندیم اخلاص عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ مسعود آصف عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث یہاں پر سیاحت کو شدید دھچکا لگا اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد متاثر ہو کر بیروزگار ہو چکے ہیں اور ان کے خاندان فاقوں پر مجبور ہیں مری کی معیشت کا تمام تر دار و مدار سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری پر ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مری اور ہوٹل انڈسٹری کیلئے فوری ریلیف پیکیج دیں مری کو گیس،پانی،بجلی کے بلوں اور دیگر ٹیکسوں سے مستثنٰی قرار دیا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں