تازہ ترین

مریم نواز کی عدلیہ سے آڈیو معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل

مریم-نواز-کی-عدلیہ-سے-آڈیو-معاملے-پر-ازخود-نوٹس-لینے-کی-اپیل

اسلام آباد: نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ سے آڈیو معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔  نائب صدرمسلم لیگ (ن)مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو ٹیپ کے منظر عام پر آتے ہی پراپیگنڈا شروع ہو گیا، ثاقب نثار کی آڈیو جیسے ہی منظر عام پر آئی پراپیگنڈا شروع ہو گیا، ثاقب نثارآڈیوٹیپ  کی فرانزک رپورٹ بھی ساتھ موجود ہے، آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی دن رات کوشش شروع ہو گئی۔ مریم نوازنے کہا کہ  آڈیو منظر عام آنے کے بعد ثاقب نثار  کا پہلا ردعمل تھا کہ آوازاُن کی  نہیں، چینل کا شکریہ  کہ  اس نے فرانزک میں ثابت  کردیا آواز ثاقب نثار کی   ہے، جو جملے تقاریر سے سنوا دیے تو وہ تو ہو سکتا ہے کہ وہ ثاقب نثار کا کوئی تکیہ کلام ہو، پھر ثاقب نثار صاحب نے بھی کہا کہ ہاں ہاں میری تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ  دو تین جملے جن کا اصل مدعے سے کوئی تعلق نہیں ان پر بات کی گئی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارآڈیوٹیپ  سے پتہ چل گیا کہ پاکستان میں انصاف کیسے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات ہے کہ ثاقب نثار صاحب اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہہ رہے،  حکومتی وزرا ثاقب نثار صاحب کے دفاع میں ہلکان ہوئے جارہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خاننے مہنگائی پر میٹنگ نہیں کی لیکن آڈیو آتے ہی ترجمانوں کا اجلاس بلالیا،  ترجمانوں کو کہا گیا کہ لوگوں کو ن لیگ کا دور یاد دلائیں۔ انہیں پتہ ہے کہ اگر ثاقب نثار ایکسپوز ہوا تو یہ ایکسپوز ہوںگے ،  ثاقب نثار صاحب سے کہوں گی اپنا دفاع خود کریں،  یہ دفاع کرتے ہیں تو ثاقب نثار کیس اور خراب ہوتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں