لاہور : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے یوکرین میں پھنسے طلبہ کو فوری وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی آواز سن سکتا ہو ، سینکڑوں پاکستانی طالبعلم یوکرین سے نکالے جانے کے منتظر ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ کیا طالب علموں کو یوکرین سے نکالنے والا کوئی نہیں؟ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1497098618263994372?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497098618263994372%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F12491 دوسری جانب یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔ دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔