تازہ ترین

مریم نواز شریف سرجری کیلئے جنیوا روانہ

مریم-نواز-شریف-سرجری-کیلئے-جنیوا-روانہ

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ جنیوا روانہ ہوئے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1610680513961889802?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1610680513961889802%7Ctwgr%5E7efd177e7e57a00f3c422be988f43155c86a79ac%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40013627 سابق وزیر اعظم کی جنیوا میں معالج سے بھی ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کے ساتھ خاندان کے مزید دو افراد بھی جنیوا گئے ان کی وہاں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وزیراعظم پاکستان اور ان کے بھائی شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں